Vinkmag ad

پاکستان میں ایم پاکس کا 8واں کیس رپورٹ

پاکستان میں ایم پاکس کا 8 واں کیس رپورٹ- شفا نیوز

گزشتہ روز پاکستان میں ایم پاکس کا آٹھواں کیس رپورٹ ہوا ہے۔ متاثرہ مریض سعودی عرب سے پاکستان آیا تھا۔ 30 سالہ مزدور گزشتہ روز اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا۔ اس میں بخار کے علاوہ وائرس کی دیگر علامات بھی پائی جا رہی تھیں۔ اسے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ این آئی ایچ کے ایک عہدیدار کے مطابق اس کی ایم پاکس رپورٹ پازیٹو آئی۔

متاثرہ شخص خیبر پختونخوا کے علاقے اپر دیر کا رہائشی ہے۔ اس کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم اسے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ این آئی ایچ ذرائع کے مطابق مریض کے قریب بیٹھنے والے مسافروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ سعودی حکام کو بھی اطلاع دی گئی ہے تاکہ وہاں اس کے قریب رہنے والے افراد کا پتہ لگایا جا سکے۔

اس سے قبل 2024 میں پاکستان میں ایم پاکس کے سات کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ حکام کے مطابق تمام کیسز بیرون ملک سے آئے ۔ مقامی طور پر وائرس کی منتقلی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

ایم پاکس ایک متعدی بیماری ہے جو منکی پاکس وائرس کی وجہ سے پھیلتی ہے۔ یہ قریبی تعلق کے ذریعے ایک سے دوسرے فرد میں منتقل ہوتی ہے۔ اس سے فلو جیسی علامات اور جلد پر پیپ بھرے دانے نمودار ہوتے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

فضائی آلودگی سر اور گردن کے کینسرکا ایک بڑا سبب

Read Next

قبل از وقت مینو پاز سے روماٹائیڈ آرتھرائٹس کا خطرہ زیادہ

Leave a Reply

Most Popular