پاکستان میں گزشتہ برس تقریباً 670,000 افراد میں ٹی بی کی تصدیق ہوئی۔ یہ تعداد عالمی کیسز کا 6.3 فیصد بنتی ہے۔ ہمارا ملک اس مرض سے متاثرہ دنیا کے پانچ بڑے ممالک میں شامل ہے۔ پاکستان میں ٹی بی کے حوالے سے یہ اعداد و شمار ڈبلیو ایچ او کی گلوبل ٹیوبرکلوسِس رپورٹ 2025 میں سامنے آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں یہ مرض مشرقی بحیرۂ روم خطے میں سب سے زیادہ ہے۔ غربت، غذائی کمی، گنجان آباد علاقے اور ذیابیطس بیماری کے پھیلاؤ میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔ مزاحمتی ٹی بی بھی یہاں ایک بڑے چیلنج کے طور پر موجود ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ دنیا ٹی بی پر قابو پانے میں پیش رفت کر رہی ہے۔ تاہم پاکستان سمیت متاثرہ ممالک کو مزید مضبوط اقدامات کی ضرورت ہے۔
Tags: پاکستان میں ٹی بی