Vinkmag ad

فضائی آلودگی پر پہلا قومی تحقیقی جائزہ جاری

Illustration showing heavily polluted city air with smog and visible health hazards, representing urban air quality crisis.

پاکستان نے فضائی آلودگی پر اپنا پہلا جامع قومی تحقیقی جائزہ جاری کر دیا ہے۔ یہ جائزہ ملک میں آلودگی کے ذرائع، صحت عامہ پر اثرات اور پالیسی خلا کی سائنسی جانچ پیش کرتا ہے۔ رپورٹ پاکستان ایئر کوالٹی انیشی ایٹو (پی اے کیو آئی) نے تیار کی ہے۔ اسے لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی میں کلین ایئر سمٹ میں پیش کیا گیا۔

جائزے کے مطابق فضائی آلودگی پاکستان کا سب سے سنگین ماحولیاتی اور صحت عامہ کا مسئلہ ہے۔ یہ اوسط عمر میں تقریباً چار سال کی کمی اور ہر سال ایک لاکھ سے زائد قبل از وقت اموات کا سبب بنتی ہے۔ خاص طور پر PM2.5 ذرات سانس اور دل کی بیماریوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔ بڑے شہروں میں مسلسل آلودگی طویل مدتی خطرات پیدا کر رہی ہے۔

قومی تحقیقی جائزے کے مطابق لاہور میں ٹرانسپورٹ، صنعتی سرگرمیاں اور اینٹوں کے بھٹے آلودگی کے بنیادی ذرائع ہیں۔ کراچی میں صنعتی کلسٹر اور کم معیار ایندھن کے استعمال کی وجہ سے آلودگی بڑھ رہی ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں گاڑیوں کی تعداد زیادہ آلودگی کا سبب بن رہی ہے۔ ماہرین ماحولیات اور پالیسی سازوں نے قومی تحقیقی جائزے کو شواہد پر مبنی فیصلوں کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

ٹیٹو کی سیاہی کیا ہمیشہ جلد میں رہتی ہے؟

Read Next

Guillain-Barre syndrome

Leave a Reply

Most Popular