Vinkmag ad

پاکستان میں مقامی طور پر تیار پہلی جدید ایکس رے مشین متعارف

Pakistan’s first locally made advanced X-ray machine I Care 50X

پاکستان میں مقامی طور پر تیار پہلی جدید ایکس رے مشین "I Care 50X” متعارف کروا دی گئی ہے۔ چین کے تعاون سے تیار کی گئی یہ مشین بین الاقوامی معیار کی حامل ہے۔

ماہرین کے مطابق، مشین کی عالمی مارکیٹ میں متوقع قیمت 2 سے اڑھائی کروڑ روپے ہے۔ اسے پاکستان کی میڈیکل ٹیکنالوجی میں نمایاں پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان میں مقامی طور پر تیار مشین کے تمام پرزے مقامی طور پر تیار ہوں گے۔ اس سے غیر ملکی انحصار محدود اور ہیتلھ کیئر کے اخراجات کم ہوں گے۔

سرکاری حکام نے منصوبے کو ملکی طبی آلات کی صنعت کے لیے تاریخی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی مشینیں ہسپتالوں میں تشخیصی خدمات کو مزید سستا اور مریضوں کے لئے قابل رسائی بنائیں گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

لائف سٹائل میڈیسن پر اسلام آباد میں انٹرنیشنل کانفرنس

Read Next

تین سال بعد بلڈ کینسر کی دوا دوبارہ منظور

Leave a Reply

Most Popular