وزارتِ مواصلات نے ڈسلیکسیا (Dyslexia) کے موضوع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے۔ اس اقدام سے پاکستان پوسٹ دنیا کی پہلی پوسٹل انتظامیہ بن گئی ہے جس نے اس تعلیمی موضوع پر ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے۔
ڈسلیکسیا بچوں میں سیکھنے سے متعلق ایک مرض ہے۔ اس میں ذہانت کے باوجود پڑھنے، لکھنے اور سپیلنگ کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق ڈاک ٹکٹ معاشرتی آگاہی بڑھانے اور متاثرہ افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے جاری کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ ”ڈسلیکسیا کے لیے خصوصی اقدامات کا قانون، 2022″ کے تحت کیا گیا ہے۔ اس کے تحت حکومت متاثرہ طلبہ کے لیے خصوصی تعلیمی سہولتیں فراہم کرے گی۔
ماہرینِ تعلیم اور سماجی تنظیموں نے پاکستان پوسٹ کے اس اقدام کو تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ ڈاک ٹکٹ قومی اور عالمی سطح پر آگاہی بڑھانے میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔
Tags: ڈسلیکسیا