Vinkmag ad

پاکستان اور فلسطین میں صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا معاہدہ

Pakistani health minister Syed Mustafa Kamal shakes hands with Palestinian ambassador Dr. Zuhair Zaid after signing health cooperation MoU in Islamabad

پاکستان اور فلسطین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا معاہدہ ہو گیا ہے۔ وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال اور فلسطینی سفیر ڈاکٹر زہیر نے اس حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ معاہدے کا مقصد صحت عامہ کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔

دونوں ممالک نے طے کیا کہ آئندہ 30 دنوں میں ہیلتھ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا۔ یہ گروپ معاہدے پر عمل درآمد کی نگرانی اور عملی تعاون کے لیے راہنمائی فراہم کرے گا۔ جن شعبوں میں باہمی تعاون کیا جائے گا، ان میں انٹروینشنل کارڈیالوجی، اعضا کی پیوند کاری، آرتھوپیڈک سرجری، اینڈوسکوپک الٹراساؤنڈ، برن اور پلاسٹک سرجری شامل ہیں۔ متعدی امراض، امراض چشم اور دواسازی کے شعبے میں بھی اشتراک کیا جائے گا۔ پاکستان اور فلسطین میں مشترکہ تحقیقی منصوبوں کے مواقع بھی تلاش کیے جائیں گے۔

اس موقع پر وزیرِ صحت نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل فلسطینی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستان فلسطین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔ فلسطینی سفیر نے پاکستان کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

Can sunlight help treat jaundice

Read Next

پاکستان میں روزانہ 685 نوزائیدہ بچوں کی اموات

Leave a Reply

Most Popular