Vinkmag ad

دنیا بھر میں ماؤں کی اموات کا نصف پاکستان سمیت چار ممالک میں: اقوامِ متحدہ

دنیا بھر میں ماؤں کی اموات کا نصف پاکستان سمیت چار ممالک میں- شفا نیوز

اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق 2023 میں دنیا بھر میں ماؤں کی اموات میں سے آدھی چار ممالک میں ہوئیں۔ ان میں پاکستان، نائجیریا، ایتھوپیا اور کانگو شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 11 ہزار خواتین حمل اور زچگی کی پیچیدگیوں کے باعث جان سے گئیں۔ ملک میں ماؤں کی شرح اموات 155 فی لاکھ زندہ پیدائش رہی۔ یہ اگرچہ عالمی اوسط (197) سے کم ہے، مگر اب بھی تشویشناک ہے۔ زیادہ تر اموات خون بہنے، ہائی بلڈ پریشر، انفیکشن، غیر محفوظ اسقاطِ حمل اور پہلے سے موجود بیماریوں کے باعث ہوئیں۔ ان کا بروقت علاج ممکن تھا۔ کووڈ-19 نے بھی نظامِ صحت کو شدید متاثر کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ایک 15 سالہ لڑکی کے لیے زچگی میں موت کا خطرہ 1:80 ہے۔ امیر ممالک میں یہ شرح 1:5600 ہے۔ 2030 تک ماؤں کی شرح اموات کو 70 فی لاکھ تک لانے کا ہدف اب خطرے میں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مطلوبہ سالانہ کمی موجودہ رفتار سے دس گنا زیادہ ہے۔

دنیا بھر میں ماؤں کی اموات میں سے آدھی چار ممالک میں ہوتی ہیں۔ اس فہرست میں پاکستان کا نام آنا باعث تشویش ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ فنڈز میں کمی، اسپتالوں کی بندش، ماہر عملے کی قلت، اور دیہی علاقوں میں سہولیات کی کمی سے صورتحال مزید بگڑ رہی ہے۔ پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ماؤں کی صحت پر سرمایہ کاری بڑھائے۔ دائیوں اور نرسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور فیملی پلاننگ کو فروغ دیا جائے۔ اس کے علاقہ قانونی دائرے میں محفوظ اسقاطِ حمل کی سہولت فراہم کی جائے۔

Vinkmag ad

Read Previous

اے آئی سے دانتوں اور ناک کے اندرونی حصوں کی 98.2 فیصد درست پہچان

Read Next

دنیا کا سب سے چھوٹا، چاول کے دانے جتنا پیس میکر تیار

Leave a Reply

Most Popular