Vinkmag ad

پاکستانی طبی آلات کے لیے چائنا میں مواقع

پاکستانی طبی آلات کے لیے چائنا میں مواقع- شفا نیوز

تازہ ترین: چین میں انٹرنیشنل میڈیکل ایکوئپمنٹ فیئر کے عنوان سے ایک اہم نمائش منعقد ہوئی۔ 12 سے 15 اکتوبر تک جاری رہنے والی اس نمائش میں 4,000 کمپنیوں اور 150 ممالک کے پروفیشنلز نے شرکت کی۔ اس میں دنیا کی بڑی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات نمائش کے لیے پیش کیں۔ ان میں طبی امیجنگ، ان ویٹرو ڈائیگناسٹکس اور طبی الیکٹرانکس شامل ہیں۔ نمائش میں پاکستانی نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اس میں شریک کمپنیوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی طبی آلات کے لیے چائنا میں بہت مواقع ہیں۔

چین کی طبی آلات کی مارکیٹ 2022 میں 1 ٹریلین یوآن تک پہنچ چکی ہے۔ اس کی سالانہ ترقی کی شرح 17.5 فیصد ہے۔ پاکستان سرجیکل آلات کا ایک بڑا برآمد کنندہ ہے۔ ہم 10,000 مختلف مصنوعات برآمد کرتے ہیں۔ صرف سیالکوٹ کلسٹر میں 40,000 سے زائد مصنوعات دستیاب ہیں۔ چین پاکستان کے سرجیکل آلات کے لیے چھ بڑے برآمدی مقامات میں سے ایک ہے۔ شعبے سے وابستہ افراد کے مطابق چین میں پاکستانی طبی آلات کی مانگ سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ذیابیطس کی دوا بڑھاپا روکنے میں بھی مددگار

Read Next

First aid for hot water burns

Leave a Reply

Most Popular