Vinkmag ad

7 سرکاری لیبز منکی پاکس کی ٹیسٹنگ کے لیے منظور

منکی پاکس کی ٹیسٹنگ- شفا نیوز

این آئی ایچ اور چھ سرکاری لیبز پاکستان بھر میں منکی پاکس کی ٹیسٹنگ کے لیے منظور کی گئی ہیں۔ نجی لیبز ٹیسٹنگ کے نتائج کا اعلان کرنے کی مجاز نہیں ہیں۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق یہ فیصلہ سخت کوالٹی کنٹرول برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

فیصلے کا پس منظر یہ ہے کہ منکی پاکس کا ایک مشتبہ مریض اسلام آباد لایا گیا۔ ایک سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اسے نجی لیب سے ٹیسٹ کروانے کو کہا۔ لیب نے ٹیسٹ کے لیے نیزو فیرینجیل سویب کیا تھا۔ حکام کے مطابق اس مرض کی کی تشخیص کے لیے یہ طریقہ موزوں نہیں تھا۔ اس کے بعد یہ ہدایات جاری کی گئیں کہ صرف سرکاری لیبز ہی منکی پاکس کی ٹیسٹنگ کی مجاز پیں۔

مجاز لیبارٹریاں اسلام آباد، چاروں صوبائی دارالحکومتوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کام کر رہی ہیں۔ حکام کے مطابق ابھی تک کسی پرائیویٹ لیبارٹری نے اجازت نامے کے لیے رابطہ نہیں کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

نسوار میں شدید نقصان دہ مادوں کا انکشاف

Read Next

آپ کے مشروب میں کتنا مائیکرو پلاسٹک ہے؟

Leave a Reply

Most Popular