Vinkmag ad

ایک مریض، ایک شناختی نمبر

ایک مریض، ایک شناختی نمبر – شفا نیوز

بہت سے پرائیویٹ ہسپتالوں میں میڈیکل ریکارڈ کا ایک مربوط نظام موجود ہے۔ ایک مریض، ایک شناختی نمبر کے نظام میں ہر مریض کو ایک مستقل آئی ڈی نمبر دیا جاتا ہے۔ اب یہ نظام اسلام آباد کے پانچ سرکاری ہسپتالوں میں بھی جاری کیا جا رہا ہے۔ ان ہسپتالوں میں پمز، پولی کلینک، فیڈرل جنرل ہسپتال، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن میڈیسن اور ٹی بی ہسپتال شامل ہیں۔

اس نظام کی بدولت ایک ہسپتال کے ڈاکٹر اپنے یا کسی دوسرے ہسپتال کے مریضوں کی رپورٹس دیکھ سکیں گے۔ یوں ان کے لیے مریضوں کی میڈیکل ہسٹری جاننا آسان ہو جائے گا۔ اس سے نہ صرف علاج میں مدد ملے گی بلکہ مریضوں کو دوبارہ ٹیسٹ بھی نہیں کرانا پڑیں گے۔ یوں ان کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی ہو گی۔

ایک مریض، ایک شناختی نمبر منصوبہ وزارت صحت اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا مشترکہ پروجیکٹ ہے۔ اس سے مریضوں کی تمام میڈیکل ہسٹری، ٹیسٹ اور دواؤن کا ریکارڈ ڈیجیٹل طور پر محفوظ ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق  اس پر 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ اسے بہت جلد وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں نافذ کر دیا جائے گا۔

Vinkmag ad

Read Previous

جلد کا جدید نقشہ، داغ ہمشہ کے لیے ختم

Read Next

ڈائلیسز کے مریضوں کی خوراک کیسی ہونی چاہیے؟

Leave a Reply

Most Popular