ماہرین کے مطابق بچوں میں مایوپیا یعنی نظر کی کمزوری تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ برٹش جرنل آف آپتھلمالوجی میں شائع تحقیق نے اس خطرے کے حل کی طرف بھی اشارہ کیا ہے۔ تحقیق میں واضح ہوا کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز مایوپیا کے امکانات کم کر سکتے ہیں۔
ماہرین نے بتایا کہ یہ اجزا آنکھ کی لمبائی (axial length) کے غیر معمولی بڑھنے کے عمل کو سست کرتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں نظر کی کمزوری کی رفتار نمایاں طور پر کم ہو جاتی ہے۔
پروفیسر جیسن سی یام، چائنیز یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے ماہر امراض چشم ہیں۔ ان کے مطابق اومیگا تھری آنکھ کی جھلی میں خون کی روانی بہتر بناتے ہیں۔ اس طرح آکسیجن کی کمی نہیں ہوتی اور مایوپیا کا خطرہ کم رہتا ہے۔ ماہرین نے والدین کو مشورہ دیا کہ بچوں کی غذا میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز لازماً شامل کریں۔
Tags: اومیگا تھری