Vinkmag ad

موٹاپا روکنے والی ویکیسن تیار

موٹاپا روکنے والی ویکیسن تیار- شفا نیوز

سائنس دانوں نے موٹاپا روکنے والی ویکیسن تیار کر لی ہے۔ اسے یونیورسٹی آف کولوراڈو کے سائنس دانوں نے تخلیق کیا ہے۔ ویکسین جسم کو اس قابل بناتی ہے کہ اس میں چربی جمع نہ ہو۔ یہ اوزمپک سے مختلف انداز میں کام کرتی ہے۔ اس کے استعمال سے آپ زیادہ دیر تک پیٹ بھرا ہوا محسوس کرتے ہیں۔ یوں یہ زیادہ کھانے سے روکتی ہے۔ اس کا ہفتے میں ایک شاٹ وزن بڑھنے اور نقصان دہ اندرونی سوزش کو روکتا ہے۔

موٹاپا روکنے والی ویکیسن مائیکو بیکٹیریم سے بنائی گئی ہے۔ یہ ایک صحت بخش بیکٹریا ہے جو گائے کے دودھ اور  مٹی میں پایا جاتا ہے۔ چوہوں کو چینی اور چکنائی سے بھرپور غذا کھلائی جاتی رہی۔ اس کے ساتھ ان میں ویکسین انجیکٹ کی گئی۔ نتائج سے ثابت ہوا کہ ہفتہ وار انجیکشن سے ان میں وزن بڑھانے کے خلاف بنیادی مدافعت پیدا ہوگئی۔

چوہوں کے دو گروپوں میں سے ایک کو صحت بخش غذا دی گئی۔ دوسرے گروپ کو ویکسین لگانے کے علاوہ غیر صحت بخش غذا دی گئی، تاہم نتائج میں کوئی فرق نہیں پڑا۔ اس سے سائنسدانوں نے نتیجہ اخذا کیا کہ ویکسین مغربی طرز کی خوراک کی وجہ سے وزن میں اضافے کو مؤثر طریقے سے روکتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ایڈیسن کی بیماری: ایڈرینل غدود کی کم فعالیت

Read Next

دل کی صحت کے لیے ورزش: وقت کم ہو تو شدت بڑھائیں

Leave a Reply

Most Popular