Vinkmag ad

نئی دوا سے موٹاپے، شوگر اور دل کے خطرات میں کمی

A person measuring his waist with an inch’s tape, tracking weight loss and managing obesity for better health

ڈینش کمپنی نووو نوردیسک نے اعلان کیا ہے کہ اس کی نئی دوا وزن کم کرنے، شوگر کنٹرول بہتر کرنے اور دل کے خطرات کم کرنے میں مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ یہ دوا کمپنی کی معروف انجیکشن دوا ویگوی کی منہ کے ذریعے لی جانے والی شکل ہے۔ اگر اسے امریکی ایف ڈی اے کی منظوری مل گئی تو یہ اس ضمن میں پہلی زبانی دوا ہو گی۔

کلینیکل ٹرائل میں اسے استعمال کرنے والے مریضوں نے اوسطاً 16.6 فیصد وزن کم کیا۔ پلیسبو لینے والوں میں یہ کمی صرف 2.7 فیصد رہی۔ تقریباً ایک تہائی مریض 20 فیصد یا اس سے زیادہ وزن کم کرنے میں کامیاب ہوئے۔

دوا نے خون میں شوگر کنٹرول بہتر کیا اور دل کے خطرات کم کیے۔ مریضوں میں بلڈ پریشر بہتر ہوا، سوزش کے اشاریے کم ہوئے اور ٹرائی گلیسیرائیڈز کی سطح میں بھی واضح کمی دیکھی گئی۔ پری ڈایابیٹس والے 71 فیصد مریض 64 ہفتوں میں نارمل بلڈ شوگر تک پہنچے۔ پلیسبو والے گروپ میں یہ شرح صرف 33 فیصد رہی۔

نووو نوردیسک نے مئی 2025 میں دوا کی منظوری کے لیے درخواست دی تھی۔ فیصلہ سال کے آخر تک متوقع ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ منظوری کے بعد نئی دوا فوراً مارکیٹ میں متعارف کرائی جائے گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

سردیوں میں ایڑیاں پھٹنے کی وجوہات کیا ہیں؟

Read Next

نیند کی گولیاں کم کریں، بڑھاپا بہتر گزاریں

Leave a Reply

Most Popular