Vinkmag ad

دانت صاف نہ کرنا گردن کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتا ہے

دانت صاف نہ کرنا گردن کے کینسر کا خطرہ- شفا نیوز

دانت صاف ہوں تو مسکراہٹ مزید خوبصورت ہو جاتی ہے۔ اگر انہیں صاف نہ کیا جائے تو وہ بھدے لگتے ہیں۔ اس کے علاوہ دانتوں اور مسوڑھوں کی بیماریاں بھی لگ جاتی ہیں۔ ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ معاملہ صرف یہیں تک محدود نہیں رہتا۔ دانت صاف نہ کرنا اور فلاسنگ نہ کرنا سر اور گردن کے کینسر کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔

منہ میں عام جراثیم کے علاوہ کچھ خاص بیکٹیریا بھی پائے جاتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق یہ بیکٹیریا اسکواومس سیل کارسینوما کے خطرے کو 50 فیصد تک بڑھا سکتے ہیں۔ یہ سر اور گردن کے کینسر کی سب سے عام قسم ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق مذکورہ نتائج منہ کی صفائی کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہیں۔

امریکہ میں ہونے والی اس سٹڈی میں ایک لاکھ 60 ہزار افراد کے طرز زندگی، خوراک اور میڈیکل ہسٹری کا تجزیہ کیا گیا۔ 15 سال کے عرصے کے دوران 236 افراد میں سر اور گردن کا کینسر تشخیص ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دانت صاف نہ کرنا اہم معاملہ ہے۔ دانتوں کی باقاعدہ صفائی کے علاوہ سال میں ایک یا دو دفعہ ڈینٹسٹ کے پاس ضرور جانا چاہیے۔ اس سے عام بیماریوں یا کینسر کے ممکنہ خطرے کی بروقت تشخیص ہو سکتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

دمہ

Read Next

کے پی میں 190 علماء کا پولیو مہم کو سپورٹ کرنے کا اعلان

Leave a Reply

Most Popular