Vinkmag ad

راولپنڈی اور مری میں ڈینگی کے 9 نئے کیسز، تعداد 46 ہو گئی

راولپنڈی اور مری میں ڈینگی کے 9 نئے کیسز، تعداد 46 ہو گئی- شفا نیوز

بارشوں کے بعد مختلف علاقوں میں ڈینگی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ راولپنڈی اور مری میں ڈینگی کے مزید 9 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے کل تعداد 46 ہو گئی ہے۔ ان میں 25 مریض راولپنڈی اور 21 مری سے تعلق رکھتے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق سات مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

حکام کے مطابق  تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کاؤنٹرز فعال ہیں۔ ہولی فیملی ہسپتال میں ممکنہ مریضوں کے لیے 78 بیڈز دستیاب ہیں۔ بینظیر بھٹو ہسپتال اور راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال کے ہر وارڈ میں 100 مریض رکھنے کا انتظام ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مسلسل مرطوب موسم کی وجہ سے ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوا۔ زیر تعمیر عمارتوں میں بارش کا پانی جمع ہونا بھی اس کے پھیلاؤ کی ایک وجہ ہے۔

راولپنڈی اور مری میں ڈینگی کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد عوام کے لیے تشویش کا باعث بن رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کے مطابق تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ کچرا فوری طور پر ہٹانے اور عوامی مقامات کی صفائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

زیادہ سکرین ٹائم: بچوں اور نوجوانوں کے دل کی صحت کے لیے خطرناک، تحقیق

Read Next

پاکستان میں صرف 48 فیصد بچوں کو ماں کا دودھ دستیاب

Leave a Reply

Most Popular