Vinkmag ad

رات کے وقت ٹانگوں میں کڑل

A man sits on the edge of his bed in a dimly lit room, grimacing in pain as he tightly grips his lower leg to manage night leg cramps.

رات کے وقت ٹانگوں میں کڑل یا کھچاؤ (Night leg cramps) اس کیفیت کو کہتے ہیں جب نیند کے دوران ٹانگوں کے پٹھے اچانک سکڑ جاتے ہیں۔ یہ سکڑاؤ درد اور سختی کا باعث بنتا ہے اور مریض کو نیند سے جگا دیتا ہے۔ یہ مسئلہ زیادہ تر پنڈلی کے پٹھوں میں ہوتا ہے، تاہم پاؤں اور ران کے پٹھے بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

وجوہات

زیادہ تر کیسز میں رات کے وقت ٹانگوں میں کڑل کی کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آتی۔ عمومی طور پر یہ کیفیت پٹھوں کی تھکن اور اعصابی نظام کی معمولی خرابی سے جڑی ہوتی ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ اس مسئلے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جبکہ حاملہ خواتین میں بھی یہ زیادہ دیکھا جاتا ہے۔

گردے فیل ہونا، ذیابیطس سے ہونے والے اعصابی نقصان اور خون کی گردش میں خرابی بھی اس کی ممکنہ وجوہات میں شامل ہیں۔ ایسے مریضوں میں عام طور پر دیگر علامات بھی موجود ہوتی ہیں۔

پیشاب آور ادویات استعمال کرنے والے افراد میں بھی یہ مسئلہ نسبتاً زیادہ پایا جاتا ہے، تاہم ان میں براہِ راست تعلق مکمل طور پر ثابت نہیں ہوا۔

بعض اوقات ٹانگوں میں بے چینی کے مرض (Restless legs syndrome) کو بھی رات کے وقت ٹانگوں میں کڑل سمجھ لیا جاتا ہے، لیکن دونوں الگ حالتیں ہیں۔ اس سنڈروم میں درد کے بجائے ٹانگیں حرکت دینے کی شدید خواہش ہوتی ہے۔

عام وجوہات

٭ ڈائلیسز

٭ جسم میں پانی کی کمی

٭ جسمانی سرگرمی کی کمی

٭ بعض ادویات، جیسے مانع حمل گولیاں اور بلڈ پریشر یا کولیسٹرول کی دوائیں

٭ پٹھوں کی تھکن

٭ حمل

غدودی اور میٹابولک بیماریاں

٭ ایڈیسن بیماری

٭ خون کی کمی (جسم میں آکسیجن کی کمی کا سبب بننے والی حالت)

٭ گردوں کی دائمی بیماری

٭ تھائی رائیڈ ہارمون کی زیادتی

٭ شوگر کی کمی

٭ تھائی رائیڈ ہارمون کی کمی

٭ ٹائپ 1 ذیابیطس

٭ ٹائپ 2 ذیابیطس

اعصابی بیماریاں

٭ پارکنسن بیماری

٭ اعصابی کمزوری یا نقصان

٭ ریڑھ کی ہڈی کی تنگی

خون کی نالیوں کی بیماریاں

٭ ہائی بلڈ پریشر

٭ پیریفرل آرٹریز ڈیزیز

دیگر طبی مسائل

٭ الکحل کے استعمال کے سبب خرابی

٭ جگر کی سختی (سروسس)

ڈاکٹر سے کب رجوع کریں

زیادہ تر افراد کے لیے رات کے وقت ٹانگوں میں کڑل ایک وقتی مسئلہ ہوتا ہے جو نیند میں خلل ڈال سکتا ہے۔ تاہم بعض صورتوں میں ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہوتا ہے۔

فوراً طبی مدد حاصل کریں، اگر:

٭ شدید اور مسلسل کڑل برقرار رہے

٭ زہریلے مادوں مثلاً کیڑے مار ادویات، صنعتی کیمیکلز یا بھاری دھاتوں کے ساتھ رابطے کے بعد علامات ظاہر ہوں

طبی معائنہ کروائیں اگر دن کے وقت مسلسل تھکن محسوس ہو، نیند متاثر ہو رہی ہو، یا پٹھوں کی کمزوری کے ساتھ ان کے حجم میں کمی بھی محسوس ہو۔

احتیاطی تدابیر

رات کے وقت ٹانگوں میں کڑل سے بچاؤ کے لیے پانی زیادہ پئیں اور کیفین و الکحل کم کریں۔ سونے سے پہلے ہلکی سٹریچنگ یا چند منٹ سائیکلنگ کریں اور بستر کی چادریں ڈھیلی رکھیں۔

دوارن کڑل اقدامات

دورانِ کھچاؤ آرام کے لیے درج ذیل اقدامات کریں:

٭ متاثرہ ٹانگ کو سیدھا کریں اور پاؤں کو آہستگی سے اوپر کی طرف موڑیں (انگلیاں اپنی طرف کھینچیں)

٭ برف سے پٹھے کی ہلکی مالش کریں

٭ ٹانگ کو آہستہ آہستہ حرکت دیں یا ہلکی واک کریں

٭ گرم شاور لیں

٭ متاثرہ حصے پر گرم پانی ڈالیں یا گرم پانی میں پاؤں بھگوئیں

نوٹ: یہ مضمون صرف قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں ہمیشہ اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

ناک اور اردگرد کے ٹیومرز

Read Next

جنرل اینستھیزیا

Leave a Reply

Most Popular