Vinkmag ad

موٹر وے پر حادثات، ہیلی کاپٹر ریسکیو سروس شروع کرنے پر غور

ہیلی کاپٹر ریسکیو سروس شروع کرنے پر غور- شفا نیوز

موٹر وے پر حادثات کی صورت میں زخمیوں کو بروقت ہسپتال پہنچانا مشکل ہوتا ہے۔ اس کا ایک حل ہیلی کاپٹر ریسکیو سروس ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی یہ سروس شروع کرنے پر غور کر رہی ہے۔ وزارت مواصلات کے مطابق مجوزہ سروس ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ اس سے موٹر وے پر حادثات کے شکار زخمیوں کو تیز تر طبی امداد فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

سڑکوں کی خراب حالت بھی حادثات کا سبب بنتی ہے۔ وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹر ویز اور شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لیے قلیل مدتی اور طویل مدتی حکمت عملیاں وضع کرنے کی ہدایت کی۔ سڑکوں کی تعمیر کا پانچ سالہ قابل عمل منصوبہ تیار کرنے کے بھی احکامات جاری کیےگئے۔ انہوں نے قومی ٹرانسپورٹ پالیسی تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Vinkmag ad

Read Previous

حکومتی دعوؤں کے برعکس پنجاب ڈینگی وبا کے دہانے پر

Read Next

دن میں آدھے گھنٹے کی نیند، دماغ پر حیرت انگیز اثرات

Leave a Reply

Most Popular