Vinkmag ad

ڈینگی بخار، اگلے دو ہفتے اہم

ڈینگی بخار، اگلے دو ہفتے اہم- شفا نیوز

تازہ ترین: محکمہ موسمیات نے ڈینگی بخار کے ضمن میں اگلے دو ہفتے اہم قرار دیے ہیں۔ ڈینگی الرٹ2 میں کہا گیا ہے کہ اس کا سبب موسمیاتی حالات ہیں جو اگلے دو ہفتوں تک ڈینگی کے حق میں بہت سازگار ہیں۔ اس لیے اس کی شرح بہت تیزی سے بڑھ سکتی ہے۔ الرٹ میں تمام سٹیک ہولڈرز پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اس سے نپٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔ قومی صحت کے اداروں اور ڈینگی کنٹرول سینٹرز کو اس پر اپ ڈیٹ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

نگہداشت صحت کے ادارے روزانہ ڈینگی بخار کے نئے کیسز رپورٹ کر رہے ہیں۔ سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں اس مرض کی علامات کے ساتھ بہت سے مریض داخل ہیں۔ اس سال اس بیماری نے پنجاب میں 4,500 سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے۔ سندھ میں اس کے تقریباً 1,600 ، اسلام آباد میں 2,276 اور راولپنڈی میں 3,220 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے ڈینگی کی بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پی ایم اے نے فوری سپرے اور صفائی کے نظام کو بھی بہتر کرنے کا مطالبہ کیا۔

وزارت صحت کے ترجمان ساجد حسین شاہ کے مطابق حکومت اس سے نپٹنے کےلیے پوری طرح سے مستعد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے برعکس یہ بیماری اب اتنی جان لیوا نہیں رہی۔ انہوں نے عوام سے انسداد ڈینگی مہم میں بھرپور تعاون کی بھی اپیل کی۔

Vinkmag ad

Read Previous

شفقت چیمہ کوما میں چلے گئے

Read Next

راول انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز نے پبلک ہیلتھ کارڈ سکیم جاری کر دی

Leave a Reply

Most Popular