Vinkmag ad

نیا واک ٹرینڈ: زیادہ کیلوریز جلائیں، بلڈ پریشر کم کریں

نیا واک ٹرینڈ: زیادہ کیلوریز جلائیں، بلڈ پریشر کم کریں- شفا نیوز

جاپان میں متعارف کرایا گیا نیا واک ٹرینڈ آج کل دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے۔ یہ طریقہ انٹرویل واکنگ کہلاتا ہے، جو ہائی-انٹینسٹی انٹرویل ٹریننگ ( ایچ آئی آئی ٹی) کی ایک قسم ہے۔ امریکہ کی معروف یونیورسٹی ”یو سی ڈیوس ہیلتھ” کے مطابق ہائی-انٹینسٹی ورزشیں بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن کم کرتی ہیں۔ یہ طریقہ جسم کو زیادہ کیلوریز جلانے اور بلڈ پریشر کم کرنے میں نمایاں مدد دیتا ہے۔

اس نئے واک ٹرینڈ کے مطابق، واک کو کم شدت سے شروع کریں۔ تین منٹ آرام دہ رفتار سے چلیں۔ اس کے بعد تین منٹ تیز رفتار سے چلیں، جس میں جسم کو زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔ یہ عمل 30 منٹ یا اس سے زیادہ وقت تک کریں۔ یہ طریقہ دل اور پٹھوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے، اور بزرگوں کے لیے خاص طور پر مفید ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بالغ افراد کو ہفتے میں کم از کم 150 منٹ معتدل شدت کی جسمانی سرگرمی کرنی چاہیے۔ نیا واک ٹرینڈ اس کے لیے بہترین انتخاب ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

صحت اور ماحول کے تحفظ کے لیے سائیکل بہترین سواری

Read Next

منہ پر ٹیپ لگا کر سونا خطرناک ہو سکتا ہے، ماہرین

Leave a Reply

Most Popular