سائنسدانوں نے انسانی رویوں سے وابستہ 11 جینیاتی مقامات دریافت کیے ہیں۔ یہ مقامات فوری فیصلے کرنے کی صلاحیت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ ان میں 93 جینز شامل ہیں، جن میں سے 20 فیصد ”ch16p11.2” مقام پر واقع ہیں۔
محققین کے مطابق زیادہ تر جینیاتی نشانیاں کاروباری رویوں، منشیات کے استعمال اور ذہنی بیماریوں سے وابستہ ہیں۔ فوری فیصلے کی صلاحیت 73 ذہنی، جسمانی اور سیکھنے سے متعلق خصوصیات کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے۔ ان میں تعلیم، ذہانت اور انتظامی صلاحیت نمایاں ہیں۔ یہ سٹڈی پچھلی تحقیقات سے پانچ گنا بڑی ہے۔
ماہرین کے مطابق مستقبل میں غیر یورپی آبادی پر بھی تحقیق کی ضرورت ہے۔ اس سے جینیاتی سکور کی درستگی بڑھانے میں مدد ملے گی، اور عالمی نتائج مزید قابل اعتماد ہوں گے۔
Tags: فوری فیصلے کی صلاحیت