Vinkmag ad

جڑی بوٹیوں سے ٹکور، قدیم روایت پر جدید تحقیق

جڑی بوٹیوں سے ٹکور، قدیم روایت پر جدید تحقیق- شفانیوز

تھائی لینڈ میں ہزاروں سال سے جڑی بوٹیوں سے ٹکور (کمپریس) بطور علاج استعمال ہو رہی ہے۔ اسے مختلف جڑی بوٹیوں کو روئی کے کپڑے میں لپیٹ کر تیار کیا جاتا ہے۔ یہ 10 منٹ تک بھاپ میں گرم کر کے جسم پر مالش کے بعد لگائی جاتی ہے۔ اس کا استعمال پٹھوں کے درد، جوڑوں کی تکلیف اور سوزش کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ 2015 کی ایک تحقیق میں یہ سوال اٹھا کہ ان فوائد میں جڑی بوٹیوں کا کتنا عمل دخل ہے۔ اعتراض کیا گیا کہ افادیت کا بڑا سبب حرارت ہے جو خون کی روانی بڑھا کر درد کم کرتی ہے۔

تھائی لینڈ میں سنٹر آف ایکسیلنس اِن اپلائیڈ تھائی ٹریڈیشنل میڈیسن ریسرچ (سی ای اے ٹی ایم آر) کے مطابق جڑی بوٹیوں کی خصوصیات کو سائنسی طور پر سمجھنا ضروری ہے۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جڑی بوٹیوں کو صحیح وقت پر اور صحیح طرح سے استعمال کیا جائے تو ان کے اثرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ یہ تحقیق تھائی پبلک ہیلتھ کے لیے اہم ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ اس سے پہلے اسے سائنسی سطح پر ثابت نہیں کیا گیا تھا۔

جڑی بوٹیوں پر مبنی جدید مصنوعات بھی تیار کی جاتی ہیں۔ ایمولشن جیلز اور کریمز مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے جڑی بوٹیوں سے ٹکور تیار کی گئی ہے۔ اس میں جڑی بوٹیوں کا عرق جیل کی شکل میں ہوتا ہے۔ یہ آٹھ گھنٹے تک مؤثر ہوتی ہے جبکہ روایتی کمپریس بار بار بدلنی پڑتی ہے۔

2021 میں تھائی لینڈ میں روایتی طب پر ماسٹر پروگرام شروع کیا گیا۔ دنیا بھر، خصوصاً چین اور بھارت میں روایتی طب پر تحقیق میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

امریکہ میں موٹاپے کی شرح میں کمی

Read Next

سردی آپ کے ٹھنڈے ہاتھوں کی واحد وجہ نہیں

Leave a Reply

Most Popular