Vinkmag ad

بچوں میں مائیوپیا کی رفتار سست کرنے والی نئی عینک کی منظوری

FDA-approved Essilor Stellest glasses for children to slow nearsightedness and protect vision health

تازہ ترین: امریکی ایف ڈی اے نے بچوں میں مائیوپیا کی رفتار سست کرنے والے جدید عدسوں کی منظوری دی ہے۔ یہ عدسے ایسلر اسٹیل اسٹ برانڈ کی عینک میں استعمال ہوتے ہیں۔ انہیں 6 تا 12 سال کے بچوں کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

کلینیکل تحقیق کے مطابق دو سال کے دوران ان عدسوں کے استعمال سے مائیوپیا کی شدت تقریباً 70 فیصد کم ہوئی۔ آنکھ کی لمبائی کی نشوونما تقریباً 50 فیصد سست ہوئی۔ ماہرین کے مطابق یہ بچوں کی نظر کی صحت کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے۔

سٹیل اسٹ عدسوں میں مرکزی شفاف حصہ اور چھوٹے ابھار شامل ہیں۔ یہ ابھار روشنی کو مخصوص زاویے سے ریٹنا پر فوکس کرتے ہیں۔ اس سے آنکھ کی لمبائی بڑھنے کی رفتار قابو میں رہتی ہے۔

ایف ڈی اے کے مطابق اب تک اس کے کوئی سنگین مضر اثرات رپورٹ نہیں ہوئے۔ ماہرین کے مطابق یہ عینک بچوں میں مائیوپیا کے تناظر میں ایک محفوظ اور مؤثر متبادل ہے۔ اس سے قبل عام عینک یا کٹیکٹک لینز نظر درست کرتے تھے، جبکہ مائیوپیا بڑھتی رہتی تھی۔

Vinkmag ad

Read Previous

آزاد کشمیر کابینہ نے ہیلتھ کارڈ سکیم کی منظوری دے دی

Read Next

ناشتے میں دل کی صحت کیلئے زیادہ مؤثر مشروبات

Leave a Reply

Most Popular