Vinkmag ad

سوئی کے بغیر ڈینٹل فلاس سے ویکسین لگانے میں کامیابی

سوئی کے بغیر ڈینٹل فلاس سے ویکسین لگانے میں کامیابی- شفا نیوز

سائنسدانوں نے ویکسی نیشن کا ایک جدید طریقہ دریافت کیا ہے۔ اس میں سوئی کے بغیر، ڈینٹل فلاس کے ذریعے ویکسین لگائی جاتی ہے۔ اس سے درد نہیں ہوتا اور ویکسین لگوانا آسان ہو جاتا ہے۔ یہ طریقہ ٹیکساس ٹیک یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ روایتی انجیکشن کے برابر مؤثر ہے۔ ویکسین دانتوں اور مسوڑھوں کے نرم ٹشو سے جسم میں داخل ہو کر مدافعتی نظام کو فعال کرتی ہے۔

جانوروں پر کیے گئے تجربات میں ڈینٹل فلاس پر فلو ویکسین لگائی گئی۔ اسے دانتوں اور مسوڑھوں کی درمیانی جگہوں میں استعمال کیا گیا، جس سے اینٹی باڈیز کی مقدار میں نمایاں اضافہ ہوا۔

تحقیق ٹیم اب اس طریقے کو انسانوں پر آزمانے کے لیے فلاس پک استعمال کرے گی تاکہ ویکسین لگوانا اور بھی آسان ہو۔ ماہرین کے مطابق بچوں اور منہ کی بیماریوں میں مبتلا افراد پر اس طریقے کے اثرات کا جائزہ ضروری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پاکستان میں صرف 48 فیصد بچوں کو ماں کا دودھ دستیاب

Read Next

سرخ، سبز یا پیلا: کون سا سیب زیادہ بہتر؟

Leave a Reply

Most Popular