Vinkmag ad

پاکستان کی سب سے بڑی ذیابیطس مہم آج سے شروع

پاکستان کی سب سے بڑی ذیابیطس مہم آج سے شروع- شفا نیوز

سٹیٹ لائف کے زیر اہتمام پاکستان کی سب سے بڑی ذیابیطس مہم شروع ہو گئی ہے۔ اس کے تحت ذیابیطس کے مفت ٹیسٹ، ماہرین سے مشورے، بیماری سے بچاؤ، غذائیت اور اس کی مینجمنٹ پر رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ اس کے لیے وقت صبح 9 بجے سے ایک بجے تک ہے۔ مہم کا مقصد ملک میں صحت عامہ کے ایک بڑے مسئلے پر شعور اجاگر کرنا ہے۔

یہ مہم خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں 370 سے زائد ہسپتالوں کے تعاون سے چلائی جائے گی۔ یہ اپنی نوعیت کی پاکستان کی سب سے بڑی مہم ہے۔ اس کا ہدف وہ بیماری ہے جو ملک کی 30 فیصد سے زائد آبادی کو متاثر کر رہی ہے۔

اس مہم کے ذریعے عوام کو صحت کے بارے میں آگاہی دی جائے گی۔ انہیں ترغیب دی جائے گی کہ وہ اپنی صحت کی حفاظت کے لیے پیشگی اقدامات اٹھانے کو ترجیحات میں شامل کریں۔ اس دوران ماہرین امراض غدود کی خدمات اور ان کی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

Vinkmag ad

Read Previous

قیلولہ کے لیے بہترین وقت کون سا ہے؟

Read Next

نوجوانوں میں آنتوں کے کینسر کا خطرہ، کیا دہی مفید ہے؟

Leave a Reply

Most Popular