Vinkmag ad

طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو انتقال کر گئے

طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو انتقال کر گئے- شفا نیوز

دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو کل بروز سوموار انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 55 سال تھی۔ نماز جنازہ آج شکارپور میں ادا کی جائے گی۔ طویل القامت پاکستانی 7 فٹ 9 انچ قد کے حامل تھے۔

نصیر سومرو کئی ماہ سے پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا تھے۔ سانس لینے میں دشواری کے باعث انہیں بار بار ہسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ علاج کے لیے انہیں کراچی بھی لے جایا گیا۔ گزشتہ سال وہ کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل ہوئے۔ صحت میں بہتری کے بعد وہ اپنے آبائی شہر واپس آ گئے۔ تاہم حالیہ مہینوں میں ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی۔ مسلسل علاج کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے۔

نصیر سومرو کو ان کے غیر معمولی قد کی وجہ سے بین الاقوامی شہرت حاصل ہوئی۔ حکومت نے ان کے اس منفرد مقام کے اعتراف میں انہیں قومی ایئرلائن پی آئی اے  میں ملازمت بھی دی تھی۔

اس وقت سلطان کوسن (ترکی) دنیا کے سب سے طویل القامت زندہ انسان ہیں۔ ان کا قد 8 فٹ 2.8 انچ ہے۔ دنیا کی سب سے طویل القامت خاتون رومیسا گیلگی (ترکی) ہیں۔ ان کا قد 7 فٹ 0.7 انچ ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق، رابرٹ پرشنگ ویڈلو (1918-1940) دنیا کے سب سے طویل القامت انسان تھے۔ ان کا قد 8 فٹ 11 انچ تھا۔ طویل القامت پاکستانی شہری غلام شبیر (1980-2023) کا قد 8 فٹ 4.4 انچ تھا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق، وہ 2000 سے 2006 تک دنیا کے سب سے طویل القامت انسان رہے۔ نصیر سومرو کو 2000 میں دنیا کے سب سے لمبے انسان کا اعزاز دیا گیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

Nutritionist Busts 10 Ramadan Myths

Read Next

آئیبوپروفین اور این ایس اے آئی ڈیز کے طویل استعمال سے ڈیمنشیا کا خطرہ کم

Leave a Reply

Most Popular