نادرا نے پاکستان بھر میں پیدائش و وفات کے اندراج کا ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا ہے۔ ادارے کے مطابق اس سے پیدائش اور وفات کے واقعات فوری، درست اور مکمل طور پر ریکارڈ ہو سکیں گے۔ یہ ڈیٹا وفاقی حکومت کے ’اڑان پاکستان‘ پروگرام کے لیے بنیاد فراہم کرے گا۔ اس سے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر بہتر ہو گا اور معیشت کو بھی سہارا ملے گا۔
اس سسٹم کو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں میں نافذ کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سندھ حکومت اور نادرا کے درمیان معاہدہ ہو گیا ہے۔ اس سے پہلے بلوچستان حکومت اور نادرا کے درمیان بھی معاہدہ ہو چکا ہے۔ آئندہ دنوں میں دیگر صوبوں اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کی حکومتوں کے ساتھ بھی معاہدے متوقع ہیں۔
پاکستان بھر میں پیدائش و وفات کے اندراج کا ڈیجیٹل نظام متعارف ہونا ایک بڑی پیش رفت ہے۔ اس سے پیدائش اور وفات کے واقعات فوری ریکارڈ ہو سکیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی سہولت حاصل ہو گی۔