Vinkmag ad

مری میں ڈینگی کی وباء شدت اختیار کر گئی

مری میں ڈینگی کی وبا شدت اختیار کر گئی- شفا نیوز

راولپنڈی ڈویژن کے علاقے مری میں ڈینگی کی وباء شدت اختیار کر گئی ہے۔ یونین کونسل گھائل زیادہ متاثر ہے جہاں 14 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ محکمہ صحت کے مطابق ضلع راولپنڈی میں اب تک کل 34 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 اگست تک راولپنڈی کے ہسپتالوں میں 4,076 افراد کی سکریننگ کی گئی۔ ان میں 3,819 مشتبہ، 2 ممکنہ اور 34 مصدقہ مریض رپورٹ ہوئے۔ اس وقت 8 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ تاحال کسی موت کی اطلاع نہیں ملی۔

ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں کنٹرول روم قائم کر دیے گئے ہیں۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری، چراہاں، بان اور ڈنڈا کے مراکز صحت فعال کر دیے گئے ہیں۔ انسدادِ ڈینگی مہم کے لیے کلین پنجاب پروگرام اور محکمہ تعلیم کا عملہ بھی متحرک ہے۔ ٹیمیں پہاڑی علاقوں میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور نگرانی کر رہی ہیں۔ مقامی بااثر شخصیات کی مدد سے آگاہی مہم بھی جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق، رواں سال یکم جنوری سے 41 لاکھ سے زائد گھروں کی نگرانی کی گئی۔ دورانِ نگرانی 46,282 مقامات پر ڈینگی لاروا موجود پایا گیا۔ 56,162 مقامات پر لاروا کو تلف کر دیا گیا ہے۔ مزید 10 لاکھ سے زائد مقامات کی جانچ کے دوران 9,880 جگہوں پر لاروا کی تصدیق ہوئی۔ تمام کارروائیاں ڈینگی ایس او پیز کے مطابق مکمل کی گئیں۔

خلاف ورزیوں پر انتظامیہ نے اب تک 1,747 ایف آئی آرز درج کیں۔ 1,090 مقامات سیل کیے گئے اور 3,279 چالان جاری ہوئے۔ 31 لاکھ 61 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

ہیپاٹائٹس سی سے نجات کے لیے پاکستان اور ڈبلیو ایچ او میں اشتراک

Read Next

پلاسٹک آلودگی صحت کے لیے سنگین اور بڑھتا ہوا خطرہ قرار

Leave a Reply

Most Popular