Vinkmag ad

منہ پر ٹیپ لگا کر سونا خطرناک ہو سکتا ہے، ماہرین

منہ پر ٹیپ لگا کر سونا خطرناک ہو سکتا ہے- شفا نیوز

سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ عام ہے کہ سوتے وقت منہ پر ٹیپ لگانے سے نیند بہتر آتی ہے۔ اس سے نیند میں سانس رکنے میں کمی آتی ہے۔ یہ طریقہ منہ سے سانس لینے سے بچنے کے لیے اپنایا جاتا ہے۔ تاہم نئی تحقیق نے اسے خطرناک قرار دیا ہے۔ تحقیق کینیڈا کی ویسٹرن یونیورسٹی اور لندن ہیلتھ سائنسز سینٹر کے ماہرین نے کی۔ یہ مئی 2025 میں معروف طبی جریدے PLOS One میں شائع ہوئی ہے۔

ماہرین کے مطابق دو تحقیقی سٹڈیز میں منہ پر ٹیپ لگانے سے معمولی بہتری ضرور دیکھی گئی، لیکن باقی تمام میں اس کے فوائد سامنے نہیں آئے۔ محققین نے خبردار کیا کہ یہ عمل کچھ افراد کے لیے جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ چار تحقیقات میں دم گھٹنے کے خطرے کی نشاندہی کی گئی۔ خاص طور پر اُن افراد میں اس کا خطرہ ہوتا ہے جن کا ناک بند ہو۔ ناک کی بندش الرجی، دائمی رینائٹس، ٹیڑھی ہڈی یا سوجے ہوئے غدود کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔

تحقیق کے مرکزی مصنف ڈاکٹر برائن روٹن برگ نے خبردار کیا کہ یہ محض سوشل میڈیا فیشن ہے جو ہر فرد کے لیے موزوں نہیں۔ تحقیق میں کہا گیا کہ اس پر مزید سٹڈیز کی ضرورت ہے، کیونکہ اب تک کے شواہد محدود اور غیر مربوط ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

نیا واک ٹرینڈ: زیادہ کیلوریز جلائیں، بلڈ پریشر کم کریں

Read Next

صحت کے بجٹ میں 16 فیصد کمی

Leave a Reply

Most Popular