Vinkmag ad

اسلام آباد کے آئی 14 سیکٹر میں زچہ بچہ ہسپتال کے قیام کا فیصلہ

اسلام آباد کے آئی 14 سیکٹر میں زچہ بچہ ہسپتال کے قیام کا فیصلہ۔ شفا نیوز

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے آئی 14 سیکٹر میں زچہ بچہ ہسپتال کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کا اعلان پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت نیلسن عظیم نے کیا۔ ماں، نوزائیدہ اور بچے کی صحت کا یہ مرکز (ایم این سی ایچ سی) وزارت صحت کے تحت قائم کیا جائے گا۔ ہسپتال اس میدان میں پرائمری اور سیکنڈری سطح کی طبی سہولیات فراہم کرے گا۔

نیلسن عظیم کے مطابق اس سے اسلام آباد کے بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ کم ہو گا۔ اس کے علاوہ یہ اسلام آباد کے آئی 14 سیکٹر سمیت قریبی علاقوں کو طبی سہولتیں فراہم کرے گا۔ یہ قریبی بنیادی مراکز کے لیے ریفرل ہسپتال بھی ہوگا۔

گزشتہ مالی سال میں خریدا گیا طبی سامان نصب ہو چکا ہے۔ ضروری عملے کی بھرتیوں کا عمل جاری ہے۔ درخواستوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اور جلد ٹیسٹ و انٹرویوز ہوں گے۔ مشینری، فرنیچر اور دیگر سامان کی جانچ مئی کے آخر تک مکمل ہوگی۔ سامان کی خریداری اور عملے کی بھرتی کے بعد ہسپتال مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔

Vinkmag ad

Read Previous

ڈبلیو ایچ او نے بچوں کے لیے کینسرکی ادویات مفت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا

Read Next

ایگورا فوبیا: کھلی جگہوں اور ہجوم کا خوف

Leave a Reply

Most Popular