Vinkmag ad

پوٹاشیم بڑھائیں، نمک گھٹائیں، صحت مند دل پائیں

A woman eating bananas and assorted fresh fruits as part of a potassium-rich diet.

ماہرین کے مطابق پوٹاشیم کی حامل غذائیں کھانا اور نمک کا استعمال کم کرنا دل کی بیماری کا خطرہ کم کرتا ہے۔ یہ بات ڈنمارک کی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے جس میں دل کے 1,200 مریضوں کا جائزہ لیا گیا۔

غذائی ماہرین کے مطابق خون میں پوٹاشیم کی مناسب مقدار اضافی نمک کے اخراج میں مدد دیتی ہے۔ اس سے ہارٹ فیل ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

محققین کے مطابق چقندر، بند گوبھی، پالک، کیلا اور ایواکاڈو اس حوالے سے مؤثر غذائیں ہیں۔ گوشت میں بھی پوٹاشیم موجود ہے لیکن اس میں سوڈیم زیادہ ہوتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بغیر طبی نگرانی کے سپلیمنٹس کے ذریعے اس کی مقدار بڑھانا خطرناک ہو سکتا ہے۔

روزمرہ کی خوراک میں پوٹاشیم بڑھانا فائدہ مند ہے۔ البتہ گردوں کے مریضوں کو اس کی مقدار ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نہیں بڑھانی چاہیے، اس لیے کہ یہ ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

استور میں ہیضہ اور گیسٹرو کی وبا، 750 افراد ہسپتال میں داخل

Read Next

میڈیکل کے طلبہ کا پاسنگ معیار نرم کرنے کا مطالبہ

Leave a Reply

Most Popular