Vinkmag ad

غزہ میں مردہ ماں کے ہاں زندہ بچے کی پیدائش

غزہ میں مردہ ماں کے ہاں زندہ بچے کی پیدائش- شفا نیوز

غزہ میں مردہ ماں کے ہاں زندہ بچے کی پیدائش کا ایک واقعہ پیش آیا ہے۔

نو ماہ کی حاملہ اولا عدنان میزائل حملوں بمشکل زندہ بچ پائی تھیں۔ سرجن اکرم حسین کے مطابق العودہ ہسپتال پہنچنے تک وہ تقریباً مردہ ہو چکی تھیں۔ ڈاکٹروں نے بہت کوشش کی لیکن ماں کو بچانے میں ناکام رہے۔ جب الٹراساؤنڈ کیا گیا تو بچے کے دل کی دھڑکن کا پتہ چلا۔ اس پر فوری طور پر سیزرین سیکشن کیا گیا۔ اس طرح بچے کو ماں کے پیٹ سے زندہ نکال لیا گیا۔

ہسپتال کے شعبہ امراضِ نسواں کے سربراہ رائد السعودی کےمطابق نومولود کی حالت نازک تھی۔ تاہم آکسیجن اور طبی امداد ملنے کے بعد حالت مستحکم ہو گئی۔ اسے ایک انکیوبیٹر میں رکھا گیا۔ بعد میں اسے دیر البلح کے الاقصیٰ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ میڈیا میں اسے ”معجزہ بچہ” کہا جا رہا ہے۔

غزہ میں مردہ ماں کے ہاں بچے کی پیدائش کا واقعہ خواتین کی حالت زار کا صرف ایک نمونہ ہے۔ جنگ نے وہاں بچوں کی پیدائش کو شدید خطرناک بنا دیا ہے۔ حاملہ خواتین کےلیے فضائی حملوں کے سبب صحت کی سہولیات تک رسائی بہت مشکل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں  بڑے پیمانے پر خوراک اور پانی کی کمی اور عمومی صحت کی خراب صورتِ حال کا بھی سامنا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ذیابیطس یا "شوگر” سے متعلق اہم سوالات

Read Next

بھینگا پن

Leave a Reply

Most Popular