Vinkmag ad

پاکستان میں ذہنی امراض میں اضافہ، گزشتہ برس 1,000 خودکشیاں رپورٹ

A person sitting with head in hands, symbolizing stress, depression, and mental health struggles in Pakistan

ماہرین صحت کے مطابق پاکستان میں ذہنی امراض میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک کی 34 فیصد آبادی کسی نہ کسی ذہنی بیماری میں مبتلا ہے۔ گزشتہ سال ذہنی دباؤ کے باعث ایک ہزار سے زائد خودکشیوں کے واقعات پیش آئے۔ یہ انکشاف کراچی میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس برائے ذہنی امراض میں کیا گیا۔

نفسیاتی معالجین کا کہنا ہے کہ معاشی دباؤ، سماجی مسائل اور قدرتی آفات نے ذہنی صحت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ہر تین میں سے ایک پاکستانی ڈپریشن یا اینگزائٹی میں مبتلا ہے۔ خواتین گھریلو تنازعات اور سماجی دباؤ کے باعث زیادہ متاثر ہیں۔ نوجوانوں میں منشیات، خصوصاً آئس کے استعمال نے ذہنی مسائل میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

عالمی معیار کے مطابق ہر 10,000 افراد کے لیے ایک سائیکاٹریسٹ درکار ہے، تاہم ماہرین کے مطابق پاکستان میں 24 کروڑ آبادی کے لیے صرف 90 ماہرین نفسیات دستیاب ہیں۔ یہ تعداد پاکستان میں ذہنی امراض کی بڑھتی تعداد کے مقابلے میں نہایت کم ہے۔ ماہرین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ذہنی صحت کے بڑھتے بحران پر فوری توجہ دے۔ علاج کی سہولیات بڑھائی جائیں، اور عوامی آگاہی پروگرام شروع کیے جائیں تاکہ ذہنی دباؤ اور خودکشیوں میں کمی لائی جا سکے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ہڈیوں کی کثافت کا ٹیسٹ

Read Next

بچوں کی غیر مستند فلورائیڈ ادویات پر امریکی ایف ڈی اے کی سخت وارننگ

Leave a Reply

Most Popular