Vinkmag ad

اینٹی بائیوٹکس کو مؤثر کرنے والی دوا

اینٹی بائیوٹکس کو مؤثر کرنے والی دوا- شفا نیوز

اینٹی بائیوٹکس کے غیرمحتاط استعمال کے سبب یہ دوائیں غیر مؤثر ہو رہی ہیں۔ اس کا سبب جراثیم کے اندر ان کے خلاف مزاحمت پیدا ہو جانا ہے۔ انڈیا میں چنئی کی ایک کمپنی نے اینٹی بائیوٹکس کو مؤثر کرنے والی دوا تیار کی ہے۔ اورکیڈ فارما کی تیار کردہ دوا اینمیٹازوبیکٹم (Enmetazobactam) بیکٹیریا کے دفاعی نظام کو ناکارہ کر دیتی ہے۔ اس سے اینٹی بائیوٹکس کو مؤثر ہونے کا موقع مل جاتا ہے۔ یہ دوا پیشاب کی نالی کے انفیکشن، نمونیا، اور خون کے انفیکشن کے علاج میں کامیاب ثابت ہوئی ہے۔

ممبئی کی کمپنی وک ہارڈٹ کی تیار کردہ دوا زینچ شدید مزاحم جراثیم کے انفیکشنز کا علاج کرتی ہے۔ ابتدائی تجربات میں اس کے ذریعے کئی مریضوں کا کامیاب علاج کیا گیا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دوا اگلے سال مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دواؤں کے استعمال پر بھی توجہ کی ضرورت ہے۔ ہمیں اینٹی بائیوٹکس کے غیر ضروری اور غیر ذمہ دارانہ استعمال کو روکنا ہو گا۔ ہسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول پالیسیوں کو بہتر اور مضبوط بنانا ضروری ہے۔ مرض کی صحیح تشخیص بھی ضروری ہے تاکہ دوائیں بدل بدل کر استعمال کرنے کے عمل کو روکا جا سکے۔ اس کے علاوہ ہائی جین کو بہتر بنانا اور ویکسی نیشن کو فروغ دینا بھی اہم ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پنجاب کے بڑے ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی متاثر

Read Next

اسلام آباد کے نجی ہسپتال کو کڈنی ٹرانسپلانٹ فوری روکنے کا حکم

Leave a Reply

Most Popular