Vinkmag ad

گوشت کھانے میں طویل وقفہ: کیا معدہ ہضم کرنا بھول سکتا ہے؟

گوشت کھانے میں طویل وقفہ: کیا معدہ ہضم کرنا بھول سکتا ہے- شفا نیوز

تازہ ترین: اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 1980 سے 2022 کے دوران گوشت کی کھپت میں 62 فیصد کمی آئی ہے۔ گوشت کھانے میں طویل وقفہ آ جانے کے بعد کچھ لوگوں کو اسے ہضم کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔ ایسے میں وہ معدے میں تکلیف، اپھارہ اور دیگر مسائل کی شکایت کرتے ہیں۔

اگر گوشت کھانے میں طویل وقفہ آ جائے تو کیا معدہ اسے ہضم کرنے کی صلاحیت کھو دیتا ہے؟ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پر تحقیق محدود ہے۔ ان کے مطابق گوشت ہضم کرنے والے انزائمز وہی ہوتے ہیں جو دیگر پروٹینز کو ہضم کرتے ہیں۔ اس لیے یہ امکان کم ہے کہ جسم گوشت ہضم کرنا "بھول” جائے۔ تاہم، جو لوگ زیادہ فائبر والی غذا کھاتے ہیں، ان کے آنتوں کے بیکٹیریا اس کے مطابق ڈھل جاتے ہیں۔ ایسے میں اچانک گوشت کھانے پر معدہ مسائل کا شکار ہو سکتا ہے۔

کچھ افراد نایاب الرجی ‘الفا گال سنڈروم’ کا شکار ہوتے ہیں۔ اس میں مدافعتی نظام اینیمل پروٹینز پر ری ایکشن دیتا ہے۔ تاہم، ماہرین کے بقول اس کا تعلق گوشت کھانے یا نہ کھانے کی عادت سے نہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ طویل وقفے کے بعد گوشت کھانے سے بعض افراد کو وقتی تکلیف ہو سکتی ہے، مگر سائنسی لحاظ سے معدہ اسے ہضم کرنا "بھول” نہیں سکتا۔

Vinkmag ad

Read Previous

الرجی: مدافعتی نظام کا غیر معمولی ردعمل

Read Next

50 سے 60 سال کی عمر میں صحت بخش خوراک سے ڈیمنشیا کا خطرہ کم

Leave a Reply

Most Popular