Vinkmag ad

زندگی میں چھوٹی تبدیلیوں کا ڈپریشن پر بڑا اثر، تحقیق

A man sitting in a depressive mood while another person takes notes, highlighting mental health consultation and support

ماہرین کے مطابق زندگی میں کچھ چھوٹی تبدیلیاں ڈپریشن کا خطرہ کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ یہ بات نیدرلینڈز کی یونیورسٹی آف گروننگن کی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ تحقیق کی قیادت روزا پالازویلوس گونزالیز نے کی۔

محققین کا کہنا ہے کہ ٹی وی دیکھنے کے وقت میں روزانہ ایک گھنٹے کی کمی ڈپریشن کا خطرہ گھٹا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ورزش اور جسمانی سرگرمی بھی اہم عوامل میں شامل ہیں۔

اس سٹڈی میں 65,454 بالغ افراد کے معمولات کو چار سال تک فالو کیا گیا۔ نتائج کے مطابق ٹی وی ٹائم  60 منٹ کم کرنے سے ڈپریشن کا خطرہ 11 فیصد کم ہوا۔ ادھیڑ عمرافراد میں یہ کمی تقریباً 19 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ دو گھنٹے کی تبدیلی پر خطرہ 43 فیصد تک کم ہوا۔

تحقیق میں ورزش، کھیل، نیند اور روزمرہ سرگرمیوں کے اثرات بھی جانچے گئے، جس میں کھیلوں کا فائدہ سب سے زیادہ ہوا۔ یہ تحقیق یورپیئن سائیکائٹری نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پنجاب حکومت کی جانب سے صحت کے شعبے میں بڑی اصلاحات کا اعلان

Read Next

سست طرز زندگی ذیابیطس کے مریضوں کیلئے سنگین خطرہ

Leave a Reply

Most Popular