Vinkmag ad

سونگھنے کی کم صلاحیت سے 139 طبی مسائل کا خدشہ  

سونگھنے کی کم صلاحیت سے 139 طبی مسائل کا خدشہ- شفا نیوز

خوشبو یا بدبو کا تعلق عموماً خوشگواریت یا ناخوشگواریت سے سمجھا جاتا ہے۔ تاہم اس کا تعلق صحت کے ساتھ بھی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق سونگھنے کی کم صلاحیت 139 طبی مسائل کی علامت یا اس کا سبب ہو سکتی ہے۔ اس کا انکشاف فرنٹیئرز ان مالیکیولر نیورو سائنس میں شائع ایک تحقیقی مضمون میں کیا گیا ہے۔

تحقیقی ٹیم نے لانگ کووڈ کے باعث سونگھنے کی حس ختم ہونے کے 9,000 کیسز کا جائزہ لیا۔ تقریباً 2,000 سٹڈیز میں عمر بڑھنے سے یادداشت کمزور ہونے کے ساتھ سونگھنے کی حس ختم ہونا بھی پایا گیا۔ تقریباً 3,900 سٹڈیز میں مینوپاز کے دوران سونگھنے کی حس متاثر ہونا سامنے آیا۔ 3,500 کیسز کا تعلق ڈپریشن میں سونگھنے کی حس ختم ہونے سے تھا۔ مصنفین نے نتائج میں لکھا کہ سونگھنے کی کم صلاحیت کم از کم 139 نیورولوجیکل، جسمانی اور پیدائشی/وراثتی حالات کے ساتھ منسلک ہے۔ ان میں امراض قلب، فالج، ڈیمینشیا، الزائمر، ڈپریشن، سر درد، مائیگرین، ملٹی پل اسکلروسیس، آٹزم، مرگی، یادداشت کی کمی اور جنسی عمل سے بیزاری نمایاں ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سونگھنے کی صلاحیت میں کمی مذکورہ بیماریوں کی ابتدائی علامت ہوسکتی ہے۔ یعنی ان میں سونگھنے کے مسائل تب شروع ہوں گے جب وہ بیماریوں کے شکار ہو چکے ہوں گے۔ تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ سونگھنے کی صلاحیت کو بہتر کر کے بعض طبی پیچیدگیوں کے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ مزید براۤں اس سے دماغی تندرستی بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

30 برانڈز کا پانی پینے کے لیے محفوظ نہیں

Read Next

فضائی آلودگی سے خشک کھانسی اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ

Leave a Reply

Most Popular