Vinkmag ad

درمیانی عمر میں وزن کم کرنے سے دائمی بیماریوں کا خطرہ کم، تحقیق

درمیانی عمر میں وزن کم کرنے سے دائمی بیماریوں کا خطرہ کم، تحقیق- شفا نیوز

ماہرین کے مطابق درمیانی عمر میں وزن کم کرنے سے مستقبل میں صحت بہتر رہتی ہے۔ یہ انکشاف فن لینڈ کی ایک نئی تحقیق میں ہوا ہے۔ تحقیق کی قیادت یونیورسٹی آف ہلسنکی کے پروفیسر تیمو سٹرانڈبرگ نے کی۔ اس کے نتائج جریدے ”JAMA Network”  میں شائع ہوئے۔

سٹڈی میں 23 ہزار افراد کا طویل مدتی ڈیٹا شامل کیا گیا۔ ان افراد کے وزن میں تبدیلی، ہسپتال میں داخلے اور اموات کے ریکارڈ کا موازنہ کیا گیا۔ تحقیق کے مطابق درمیانی عمر میں وزن میں صرف 6.5 فیصد کمی سے دل کی بیماری، فالج، کینسر، دمہ اور سانس کی بیماریوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ ان افراد میں اگلے 35 سال کے دوران مرنے کا امکان بھی کم پایا گیا۔

تحقیق کے وقت وزن کم کرنے کے لیے دوائیں یا سرجری عام نہیں تھیں۔ زیادہ تر افراد نے خوراک اور ورزش سے وزن کم کیا۔

ماہرِ صحت ڈاکٹر آیوش وساریا نے کہا کہ یہ تحقیق وزن، دل کی بیماری اور اموات کے درمیان تعلق کو ثابت کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تحقیق صرف سفید فام یورپی افراد پر کی گئی۔ اس لیے دوسرے علاقوں یا نسلوں پر نتائج کا اطلاق محدود ہو سکتا ہے۔ یہ تحقیق واضح کرتی ہے کہ درمیانی عمر میں وزن پر قابو پانا لمبی اور صحت مند زندگی کے لیے اہم ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پاکستان میں کووڈ-19 کی نئی لہر، پازیٹو کیسز 17 فیصد

Read Next

شہد کی مکھی کا ڈنک

Leave a Reply

Most Popular