Vinkmag ad

آئیبوپروفین اور این ایس اے آئی ڈیز کے طویل استعمال سے ڈیمنشیا کا خطرہ کم

آئیبوپروفین اور این ایس اے آئی ڈیز کے طویل استعمال سے ڈیمنشیا کا خطرہ کم- شفا نیوز

ایک نئی تحقیق کے مطابق آئیبوپروفین اور این ایس اے آئی ڈیز کے طویل استعمال سے دماغی کمزوری کے امکانات کم ہو سکتے ہیں۔ یہ دوائیں عام طور پر درد، بخار اور سوزش میں استعمال کی جاتی ہیں۔ تحقیق جرنل آف امریکن جیریاٹرکس سوسائٹی میں شائع ہوئی۔ اس میں دوا کے استعمال اور ڈیمینشیا کے خطرے کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق میں 11,745 افراد شامل تھے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ دو سال یا اس سے زیادہ عرصے تک ان ادویات کا استعمال کرنے والوں میں ڈیمینشیا کا خطرہ کم تھا۔ ماہرین نے نوٹ کیا کہ دوا کی مقدار سے زیادہ اہم اس کا دورانیہ ہے۔ تحقیق کے مطابق سوزش ڈیمینشیا کی ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے۔ آئیبوپروفین اور این ایس اے آئی ڈیز سوزش کو کم کرتی ہیں۔ اس لیے ان کا ڈیمینشیا کے خطرے پر اثر پڑ سکتا ہے۔

سٹڈی میں شامل افراد میں سے کسی کو بھی ابتدا میں ڈیمینشیا نہیں تھا۔ شرکاء کی اوسطاً 14.5 سال تک نگرانی کی گئی۔ ان میں سے 81.3 فیصد افراد نے این ایس اے آئی ڈیز استعمال کیں۔ تقریباً 6 فیصد افراد نے ایسی دوائیں استعمال کیں جن میں بیٹا-ایمائلائیڈ-42 کم کرنے والی خصوصیات نہیں تھیں۔ 46 فیصد نے ایسی دوائیں استعمال کیں جو بیٹا-ایمائلائیڈ-42 کو کم کرتی ہیں یا ان کا مجموعہ تھیں۔

ماہرین کے مطابق مختصر مدتی استعمال سے ڈیمینشیا کا خطرہ تھوڑا بڑھ سکتا ہے۔ دوسری طرف طویل مدتی استعمال اس بیماری کے امکانات کم کر سکتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو انتقال کر گئے

Read Next

سبزی منڈی کچرے کا ڈھیر بن گئی، صحت عامہ خطرے میں

Leave a Reply

Most Popular