Vinkmag ad

ڈاکٹروں اور نرسوں پر تشدد روکنے کیلئے کے پی میں نیا قانون

A doctor holding a placard demanding protection and safety for doctors and healthcare workers in hospitals

خیبر پختونخوا حکومت نے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور نرسوں پر تشدد روکنے کے لئے نیا قانون نافذ کر دیا ہے۔ قانون کا مقصد ہسپتالوں میں تشدد ختم کرنا اور مریضوں کے حقوق کو یقینی بنانا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شاہد یونس نے صوبے کے تمام ہسپتالوں کو اس پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔

قانون کے تحت ڈاکٹروں اور نرسوں پر تشدد یا ہسپتال کی املاک کو نقصان پہنچانا قابلِ سزا جرم قرار دیا گیا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے کو تین سال تک قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ نقصان کی تلافی بھی لازمی ہو گی جو متاثرہ ادارے کو دگنی رقم کی صورت میں ادا کرنا پڑے گی۔

محکمہ صحت کے مطابق، ہسپتالوں اور طبی مراکز کو تمام واقعات رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ درج ایف آئی آرز کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ قانون پر سختی سے عمل درآمد ہو۔ ہسپتالوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ مریضوں یا اہل خانہ کو علاج کی مکمل معلومات فراہم کریں۔

میڈیکل ایسوسی ایشنوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق اس سے مریضوں کو بلا رکاوٹ علاج کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

امراض قلب کا علاج: نوجوان ڈاکٹروں کی اے آئی میں غیرمعمولی دلچسپی

Read Next

Lazy eye (Amblyopia) explained

Leave a Reply

Most Popular