Vinkmag ad

لافنگ گیس شدید ڈپریشن کے علاج میں ایک نئی امید

Patient receiving controlled nitrous oxide (laughing gas) therapy for severe depression in a clinical setting

برمنگھم یونیورسٹی کی ایک نئی طبی تحقیق میں لافنگ گیس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ تحقیق کے مطابق یہ گیس شدید اور علاج سے مزاحم ڈپریشن میں تیزی سے بہتری لا سکتی ہے۔

طبی جریدے ای بائیو میڈیسن میں شائع نتائج کے مطابق مریضوں کو ایک سیشن میں سانس کے ذریعے گیس دی گئی۔ اس مرکب میں 50 فیصد نائٹرس آکسائیڈ اور 50 فیصد آکسیجن شامل تھی۔ محققین کے مطابق 24 گھنٹوں کے اندر ڈپریشن کی علامات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ تاہم یہ بہتری عارضی ثابت ہوئی اور اثرات ایک ہفتے میں ختم ہو گئے۔

ماہرین کے مطابق فوری اثر رکھنے والا علاج اُن مریضوں کے لیے اہم ہو سکتا ہے جن پر روایتی ادویات اثر نہیں کرتیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ بار بار استعمال سے علامات میں بہتری زیادہ دیر برقرار رہ سکتی ہے۔

تحقیقاتی ٹیم اب برطانیہ میں نیشنل ہیلتھ سروس کے تحت کلینیکل ٹرائل شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس آزمائش کا مقصد یہ جانچنا ہے کہ لافنگ گیس شدید کلینیکل ڈپریشن کے علاج میں مؤثر اور محفوظ ثابت ہو سکتی ہے یا نہیں۔

 

Vinkmag ad

Read Previous

Addison’s Disease: Understanding Adrenal Crisis

Read Next

نو عمر لڑکوں میں گیمنگ ڈس آرڈر میں تیزی سے اضافہ، نئی تحقیق

Leave a Reply

Most Popular