Vinkmag ad

جلد کا جدید نقشہ، داغ ہمشہ کے لیے ختم

جلد کا جدید نقشہ، داغ ہمشہ کے لیے ختم- شفا نیوز

ماہرین نے پہلی بار انسانی جلد کے خلیوں کا تفصیلی نقشہ تیار کیا ہے۔ جلد کا جدید نقشہ پیدائش سے قبل جلد کی تشکیل کی وضاحت کرتا ہے۔ واضح رہے کہ پیدائش سے قبل جلد میں بغیر داغ کے ٹھیک ہونے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ نقشہ یہ بھی بتاتا ہے کہ بیماری کے دوران جلد بننے میں کیا خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔ تحقیق کیمبرج میں ویلکم سینگر انسٹی ٹیوٹ اور نیو کاسل یونیورسٹی کی ٹیم نے کی ہے۔ انہوں نے جلد کا ایک چھوٹا سا ایسا حصہ بھی تیار کیا ہے جو بال اگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تحقیق کی شریک مصنفہ ڈاکٹر ایلینا ونہیم کے مطابق اس اٹلس کے ذریعے جلد کی پہلی مالیکیولر ترکیب فراہم کی گئی ہے۔ اس سے یہ بھی پتا چلا ہے کہ پیدائش سے پہلے انسانی بالوں کے فولیکلز کیسے بنتے ہیں۔ ریسرچرز کے مطابق اس تحقیق کے نتائج بالوں اور جلد کے حوالے سے بہت اہم ہیں۔ نئے فولیکلزجھلسنے والے افراد کی جلد کی پیوند کاری کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

ماہرین کےمطابق جلد کا جدید نقشہ ایک بڑی پیش رفت ہے۔ اس سے ری جنریٹو میڈیسن کے شعبے میں بہت مدد ملے گی۔ اس سے جھلسنے کے متاثرین یا جلدی امراض کے شکار لوگوں کو بہت فائدہ ہو گا۔

Vinkmag ad

Read Previous

ڈائلیسز کے مریضوں کے لیے ہدایات

Read Next

ایک مریض، ایک شناختی نمبر

Leave a Reply

Most Popular