Vinkmag ad

خیبر پختونخوا کے بجٹ میں صحت کےلیے 232.08 ارب روپے مختص

خیبر پختونخوا اسمبلی میں نئے مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا کے بجٹ میں صحت کےلیے 232.08 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 35 ارب روپے صحت سے متعلق ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔ صحت کارڈ کےلیے 34 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ادویات کی خریداری کے لیے 10 ارب 97 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیر خزانہ خیبر پختو نخوا آفتاب عالم نے بجٹ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بجٹ میں صحت پر اخراجات گزشتہ برس کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہیں۔ صوبے میں ایئر ایمبولنس سروس بھی شروع کی جا رہی ہے۔ پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سٹیلائٹ مرکز کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ نجی شعبے کی شراکت سے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کا قیام بھی منصوبے میں شامل ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ کل محصولات کا تخمینہ 1754 ارب جبکہ اخراجات کا تخمینہ 1654 ارب روپے ہے۔ یوں بجٹ 100 ارب روپے سرپلس ہے۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں 10، 10 فیصد اضافے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ کم سے کم ماہانہ اجرت 32 ہزار سے 36 ہزار کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

HEATWAVE ALERT IN PAKISTAN | Reasons for Deadliest Heatwave | Weather Update

Read Next

پلاسٹک سرجری

Leave a Reply

Most Popular