صوبہ خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ پر مفت او پی ڈی سروسز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ سہولت بطور پائلٹ پراجیکٹ ضلع مردان میں شروع کی گئی ہے۔ توقع ہے کہ اس سے 50 ہزار مستحق خاندان مستفید ہوں گے۔ اس منصوبے کو جرمن تنظیم ”کے ایف ڈبلیو” کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں اس منصوبے کو چترال، ملاکنڈ اور کوہاٹ تک وسعت دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اس کا با ضابطہ افتتاح کیا۔
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ پر مریضوں کو ادویات، ٹیسٹ اور دیگر طبی سہولیات مفت ملیں گی۔ وزیر اعلیٰ کے بقول صوبے میں کارڈیک سیٹلائٹ سینٹرز بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔