Vinkmag ad

ژوندن کارڈ: خیبرپختونخوا میں مفت او پی ڈی سروسز کا آغاز

ژوندن کارڈ: خیبرپختونخوا میں مفت او پی ڈی سروسز کا آغاز- شفا نیوز

خیبرپختونخوا حکومت نے "ژوندن کارڈ” کے ذریعے مفت او پی ڈی سروسز کا آغاز کر دیا ہے۔ اب ہسپتال میں داخل مریضوں کے ساتھ ساتھ بیرونی مریض بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس کے تحت عوام کو مفت چیک اپ، ٹیسٹ اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔ مشیر صحت احتشام علی نے مردان، کوہاٹ، مالاکنڈ اور چترال میں اس پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔

ژوندن پشتو زبان کا لفظ ہے جس کا ترجمہ زندگی ہے۔ ژوندن کارڈ منصوبہ صحت کارڈ پلس کی کامیابی کے بعد اگلا مرحلہ ہے۔ یہ دو ارب روپے کی لاگت سے جرمن ادارے KFW کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔  شہری اپنی اہلیت جاننے کے لیے CNIC نمبر 9930 پر SMS کر سکتے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ سہولت خاص طور پر دور دراز اور محروم علاقوں میں بہتری لائے گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

کم گلائسیمک انڈیکس چاول سے شوگر کنٹرول ممکن، ماہرین

Read Next

کراچی سول ہسپتال: بچوں کے لیے غذائی بحالی مرکز کا قیام

Leave a Reply

Most Popular