خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے صوبے میں نرسنگ ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تربیت یافتہ نرسنگ سٹاف کی خالی اسامیاں بلا تاخیر پر کی جائیں۔ ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوایشن ایجنسی سے کہا گیا ہے کہ بھرتی کے تمام مراحل میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں مراکز صحت میں مسائل اور رکاوٹوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ سروسز میں مستقل بہتری کے لیے مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے گی۔ عوامی حلقوں کے مطابق نرسنگ ایمرجنسی اور فوری بھرتیوں سے مراکز صحت کی استعداد بڑھانے میں مدد ملے گی۔
Tags: نرسنگ ایمرجنسی