Vinkmag ad

کراچی سول ہسپتال: بچوں کے لیے غذائی بحالی مرکز کا قیام

کراچی سول ہسپتال: بچوں کے لیے غذائی بحالی مرکز کا قیام- شفانیوز

غذائی کمی کے شکار بچوں کے لیے کراچی سول ہسپتال میں نیوٹریشنل بحالی مرکز قائم کر دیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں والدین، بچوں اور فلاحی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس مرکز کا مقصد شدید غذائی کمی کے شکار بچوں کو متوازن غذاء فراہم کرنا ہے۔ کراچی سول ہسپتال میں قائم اس یونٹ میں ماؤں کو دیکھ بھال کی عملی تربیت بھی دی جائے گی۔

مرکز کا قیام سندھ حکومت اور سماجی فلاحی اداروں کے اشتراک سے عمل میں آیا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ مرکز صوبے میں غذائی قلت کے خاتمے کی کوششوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Vinkmag ad

Read Previous

ژوندن کارڈ: خیبرپختونخوا میں مفت او پی ڈی سروسز کا آغاز

Read Next

مون سون ایمرجنسی: ڈبلیو ایچ او کی جانب سے پاکستان کو طبی سامان کی فراہمی

Leave a Reply

Most Popular