Vinkmag ad

جناح میڈیکل کمپلیکس کا ماسٹر پلان تیار

جناح میڈیکل کمپلیکس کا ماسٹر پلان تیار- شفا نیوز

اسلام آباد میں ایک جدید ہسپتال جناح میڈیکل کمپلیکس کا ماسٹر پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ سی ڈی اے تعمیراتی کمپنیوں کی پری بڈ کوالیفکیشنز کو حتمی شکل دے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ماسٹر پلان آغا خان یونیورسٹی نے اپنے بین الاقوامی مشیروں کے ذریعے تیار کروایا ہے۔ آغا خان یونیورسٹی حکومت کو یہ معاونت مفت فراہم کر رہی ہے۔ منصوبے کی تخمینی لاگت 120 ارب روپے ہے۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اس ضمن میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان، صحت کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مختار اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کا ماسٹر پلان بہت جامع ہے۔ اس میں سینٹرآف ایکسیلینس، تشخیصی و علاج کے مراکز، طلبہ کی رہائش، تعلیمی و تحقیقی عمارتیں، گرڈ اسٹیشن، آڈیٹوریم، مسجد، ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ، اور ہوٹل شامل ہیں۔ حکومت نے اس کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ سی ڈی اے نے سیکٹر ایچ-16 میں اس کے لیے 200 کنال زمین مختص کی ہے۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ دو میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو بھی منصوبے میں شامل کیا جائے۔  واضح رہے کہ وزیر اعظم نے 21 جولائی 2024 کو اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

Vinkmag ad

Read Previous

17 بیماریوں کے لیے نئی ویکسین کی فوری ضرورت ہے، ڈبلیو ایچ او

Read Next

انسانوں کی زیادہ سے زیادہ عمر کتنی ہو سکتی ہے

Leave a Reply

Most Popular