Vinkmag ad

آئی فون سے گلے کے سرطان کی تشخیص

آئی فون سے گلے کے سرطان کی تشخیص- شفا نیوز

کینسر کے علاج میں جلد تشخیص بہت اہم ہے۔ اس سے مریض کی جان بچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ تاہم تشخیص کے لیے مریضوں کو اکثر ہفتوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ تاہم اب آئی فون سے گلے کے سرطان کی تشخیص فوری طور پر کرنا ممکن ہو سکے گا۔ برطانوی نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے اس ضمن میں نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کی اگیا ہے۔ تاہم یہ ابھی تک ٹرائل کے مرحلے میں ہے۔

روایتی طور پر گلے کے کینسر کی تشخیص کے لیے اینڈو اسکوپی کی جاتی ہے۔ اس میں لمبی اور پتلی نالی استعمال ہوتی ہے جس میں  کیمرہ لگا ہوتا ہے۔ اسے منہ یا ناک سے گزار کر جسم کے اندر کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اب اینڈو اسکوپ-آئی ایڈیپٹر کے ذریعے اس عمل کو آسان بنایا جا رہا ہے۔

اینڈو اسکوپ-آئی ایڈیپٹر کو آئی فون کے ساتھ جوڑا جا سکتا ہے۔ اس میں 32 ملی میٹر کا اینڈوسکوپ آئی پیس لینس اور ایک ایپ استعمال ہوتے ہیں۔ یہ نظام تصاویر لینے اور کلاؤڈ کے ذریعے شیئر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ٹرائل میں 1800 مریضوں کو شامل کیا گیا اور چند ہی دنوں میں انہیں رپورٹ دے دی گئی۔ ان میں سے اکثر میں یہ مرض نہ پایا گیا۔ باقی مریضوں کی تعداد کم رہ گئی لہٰذا ڈاکٹر ان پر زیادہ توجہ دے پائے۔

آئی فون سے گلے کے سرطان کی تشخیص ممکن ہونا ایک بڑی پیش رفت ہے۔ تحقیق کا حصّہ بننے والی 76 سالہ خاتون جینیٹ ہینیسی کے مطابق نئی میڈیکل ٹیکنالوجی اس ضمن میں حیران کن حد تک مفید ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

51 فیصد پاکستانی اینٹی بائیوٹکس ازخود استعمال کرتے ہیں

Read Next

فیمیلا انجکشن کی فروخت اور استعمال پر پابندی

Leave a Reply

Most Popular