Vinkmag ad

آنتوں میں گیس

A man clutching his abdomen, showing clear discomfort caused by intestinal gas.

آنتوں میں گیس (Intestinal gas) اس وقت پیدا ہوتی ہے جب ہاضمے کے راستے میں ہوا جمع ہو جائے۔ یہ عام طور پر اس وقت محسوس ہوتی ہے جب آپ ڈکار لیتے ہیں یا مقعد کے ذریعے گیس خارج کرتے ہیں۔ معدے سے لے کر مقعد تک گیس کہیں بھی پیدا ہو سکتی ہے، اور یہ نگلنے اور ہضم ہونے کے قدرتی عمل کا حصہ ہے۔

ہر شخص روزانہ کئی بار گیس خارج کرتا ہے۔ کبھی کبھار ڈکار لینا یا گیس خارج کرنا معمول کی بات ہے۔ تاہم، اگر گیس کی مقدار زیادہ ہو تو یہ ہاضمے کے مسائل کی علامت ہو سکتی ہے۔

وجوہات

اوپری آنتوں میں زیادہ گیس

اوپری آنتیں چھوٹی آنت کا اوپر والا حصہ ہیں، جہاں خوراک معدے سے آتی ہے اور زیادہ تر غذائی اجزاء ہضم ہوتے ہیں۔ زیادہ ہوا نگلنا، زیادہ کھانا، سگریٹ نوشی، ببل گم یا مصنوعی دانت کا صحیح فٹ نہ ہونا اس کا سبب بن سکتے ہیں۔

نچلی آنتوں میں زیادہ گیس

نچلی آنتیں بڑی آنت یا کولون کا وہ حصہ ہیں جہاں پانی جذب ہوتا ہے اور فضلہ بنتا ہے۔ یہاں زیادہ گیس بعض غذاؤں کو مکمل ہضم نہ کر پانے یا بیکٹیریا میں تبدیلی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔

زیادہ گیس پیدا کرنے والی غذائیں

کچھ غذائیں ایک شخص میں گیس پیدا کرتی ہیں جبکہ دوسرے میں نہیں۔ گیس پیدا کرنے والی عام غذائیں یہ ہیں:

٭ پھلیاں اور دالیں

٭ سبزیاں جیسے بند گوبھی، بروکولی، اور گوبھی وغیرہ

٭ بران- اناج کا بیرونی حصہ، جو زیادہ تر فائبر پر مشتمل ہوتا ہے

٭ دودھ اور دودھ سے بنی مصنوعات جن میں لیکٹوز ہو

٭ فروکٹوز- سافٹ ڈرنکس اور میٹھے میں پایا جاتا ہے

٭ سوربیٹول- کچھ شوگر فری کینڈی، گم اور مصنوعی میٹھے میں پایا جاتا ہے

٭ کاربونیٹڈ ڈرنکس

ہاضمے کے مسائل

روزانہ تقریباً 20 بار تک ڈکار لینا یا گیس خارج کرنا عام بات ہے۔ اس سے زیادہ ہو تو یہ درج ذیل مسائل کی علامت ہو سکتی ہے:

٭ سیلیک ڈیزیز

٭ کولون کینسر

٭ قبض

٭ کھانے کی عادات

٭ فنکشنل ڈائسپپیسیا- ہاضمے کا عام مسئلہ جس میں معدے کے اوپری حصے میں درد یا بے آرامی ہوتی ہے

٭ تیزابیت

٭ گیسٹرو پاریسز- معدے کی دیوار کے پٹھوں کا صحیح کام نہ کرنا

٭ آنتوں میں رکاوٹ

٭ آئی بی ایس (Irritable Bowel Syndrome)

٭ لیکٹوز کی عدم برداشت

اووری کا کینسر

لبلبے کا مناسب مقدار میں انزائمز نہ بنا پانا

ڈاکٹر سے کب رجوع کریں

آنتوں کی گیس بالعموم کسی سنگین بیماری کی نشانی ہوتی ہے۔ یہ عام طور پر ہاضمے کے صحیح کام کرنے کی علامت ہے۔ تاہم یہ شرمندگی ضرور پیدا کرتی ہے۔

٭ اگر گیس زیادہ بنے تو اپنی خوراک بدل کر دیکھیں

٭ اگر یہ ختم نہ ہو، اس کے ساتھ قے، دست، قبض، بغیر وجہ وزن کم ہونا، خون آنا یا سینے کی جلن بھی ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں

٭ علاج گیس بننے کی وجہ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے

نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

ادویات سے مزاحم سوزاک کے خلاف دو نئی اینٹی بایوٹکس منظور

Read Next

Frozen Shoulder: Painful Shoulder Stiffness

Leave a Reply

Most Popular