Vinkmag ad

مردوں کا عالمی دن: فیملی کیلئے قربانیاں، اپنی صحت نظر انداز

Male students carrying gifts as a token of care on International Men’s Day

19 نومبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں مردوں کا عالمی دن منایا گیا۔ یہ دن منانے کا مقصد مردوں کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اکثر مرد اپنی فیملی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں، اور اس دوران اپنی صحت نظر انداز کر دیتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق دل کی بیماری ہر سال مردوں کی 30 فیصد اموات کی وجہ بنتی ہے۔ ایک کروڑ سے زائد مرد ذیابیطس میں مبتلا ہیں۔ تقریباً 72 فیصد مرد ذہنی دباؤ یا تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں۔ ٹیسٹیکیولر اور پروسٹیٹ کینسر کے کیسز بڑھ رہے ہیں، لیکن صرف 20 فیصد مرد باقاعدہ سکریننگ کراتے ہیں۔ مرد جنسی بیماریوں اور ایچ آئی وی کے 80 فیصد کیسز میں شامل ہیں۔ ٹی بی، ہیپاٹائٹس سی اور تمباکو سے پیدا ہونے والے سرطان کی شرح بھی ان میں زیادہ ہے۔

مردوں کا عالمی دن یاد دلاتا ہے کہ انہیں بھی جسمانی اور ذہنی دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔ معاشرے، ریاست اور حکومت کو چاہیے کہ ان کی صحت کو نظر انداز نہ کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

Herbal, homeopathic & lifestyle approaches for IBS management

Read Next

Abnormally Excessive Sweating (Hyperhidrosis)

Leave a Reply

Most Popular